Author: Mudasser Aziz

اسلام آباد: سینیٹ نے قومی اسمبلی کے بعد نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2024ء کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت نجکاری اپیلٹ ٹریبونل قائم کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے ایوان میں یہ بل پیش کیا، جس میں اہم تبدیلیاں اور خصوصیات درج ہیں۔ بل کے تحت، نجکاری اپیلٹ ٹریبونل کو عدالتی اختیارات حاصل ہوں گے اور اس کی تشکیل میں عدالت عظمیٰ کے ریٹائرڈ جج کو چیئرمین مقرر کیا جائے گا۔ ٹریبونل کے چیئرمین اور اراکین کی مدت ملازمت تین سال ہوگی اور ان کی عمر 65 سال سے زیادہ نہیں ہوگی۔ ٹریبونل میں چیئرمین…

Read More

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابی فارمز کی تصدیق کا عمل شروع کر دیا – الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے تمام انتخابی فارمز کی تصدیق کا کام باقاعدہ شروع کر دیا ہے۔ – فارم 45، 46، 47، 48 اور 49 کی تصدیق کے لیے خصوصی افسران کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔ – چیف الیکشن کمشنر کی منظوری سے اس کام کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ – قومی اسمبلی کے حلقوں کے فارمز کی تصدیق کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کے ٹیم لیڈر محمد ناصر…

Read More

لاہور: الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 42مخصوص اور اقلیتوں کی 5 نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ مسلم لیگ ن کی 36،پاکستان پیپلز پارٹی کی 3،مسلم لیگ ق کی 2اور استحکام پاکستان پارٹی کی ایک خاتون شامل ہے۔ جبکہ پانچوں اقلیتی ارکان کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ فہرست کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی ذکیہ خان،عشرت اشرف،مریم اورنگزیب،عظمیٰ زاہد بخاری،حنا پرویز بٹ،سلمیٰ سعدیہ تیمور،راحیلہ نعیم،بشریٰ انجم بٹ،ثانیہ عاشق جبین،سلمیٰ بٹ،کنول پرویز،مہوش سلطانہ،نوشین عدنان،عاصمہ احتشام الحق اور کوثر جاوید منتخب رکن قرار پائی ہیں۔ اسی طرح مسلم…

Read More

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے مختلف فورمز کی جانب سے امیدواروں کے انتخابی نشان تبدیل کرائے جانے پر عام انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔  الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تینوں پرنٹنگ کارپوریشنز کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا آرڈردیا جا چکا ہے۔ انتخابی نشانات تبدیل کئے جانے پر بیلٹ پیپرز دوبارہ پرنٹ کروانا پڑیں گے جس کیلئے پہلے ہی وقت محدود ہے۔ بیلٹ پیپرز کیلئے مہیا کیا گیا خصوصی کاغذ بھی ضائع ہو جائے گا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں…

Read More

عام انتخابات کا انعقاد اب مہینوں نہیں بلکہ چند ہفتوں کی بات ہے ۔ انتخابی عمل سے بطور سیاسی جماعت باہر ہونے والی پاکستان تحریک انصاف جس کے آزاد امیدواروں کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دیئے گئے انتخابی نشانات پر منفی ردعمل دیکھنے میں آ رہا تھا اب انہی نشانات پر انہیں الیکشن لڑنا پڑے گا۔ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو واضح طور پر کہہ دیا گیا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا عمل شروع ہو چکا لٰہذا اس موقع پر کسی بھی امیدوار کے انتخابی نشان میں تبدیلی ممکن نہیں رہی تاہم کسی…

Read More

اسلام آباد : انتخابات سے تین ہفتے پہلے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا طبی بنیادوں پر دیا گیا استعفیٰ منظور  کرلیا گیا۔ اسپیشل سیکرٹری ڈاکٹر سید آصف حسین کو سیکرٹری لگا دیا گیا دیگر کئی اہم تقرریاں اور تبادلے بھی کردیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے ایک ہفتے قبل طبی بنیادوں پر استعفی دیا تھا جو کہ چیف الیکشن کمشنر نے منظور کرلیا۔  عمر حمید نے 9 جولائی 2021ء کو سیکرٹری الیکشن کمیشن کا عہدہ سنبھالا تھا۔ پہلا کنٹریکٹ مکمل ہونے پر انھیں مزید ایک سال کیلئے توسیع دی گئی تھی تاہم وہ…

Read More

اسلام آباد : تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لئے مجموعی طور پر 21 خواتین کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔ تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں پشاور سے سابق ایم این اے شاندانہ گلزار کو ایک مرتبہ پھر ٹکٹ دے دی ہے۔ پنجاب میں اٹک سے سابق ایم این اے ایمان طاہر صادق، راولپنڈی سے سابق ایم پی اے سیمابیہ طاہر، سیالکوٹ سے سابق مشیر وزیراعظم عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈار، لاہور سے سابق ایم این اے عالیہ حمزہ ملک، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد، قصور سے سدرہ فیصل،…

Read More

اسلام آباد : اسلام آباد اور راولپنڈی سے انتخابی امیدواروں کی جانب سے  کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر ہونے کا آغاز ہوگیا۔ پہلے روز پی ٹی آئی کے عمیر نیازی اور پیپلزپارٹی کے بابر سلطان جدون نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے اپیلیٹ ٹریبونل سے رجوع کر لیا ۔۔ پی ٹی آئی امیدوار شعیب شاہین نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کر دی ۔ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے ترجمان عمیر نیازی نے این اے 89 میانوالی اور پیپلزپارٹی کے بابر سلطان جدون نے این اے…

Read More

اسلام آباد : ایوان بالا کے 27 موجودہ اور ایک سابق رکن نے اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کروائی ۔ الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان سینٹ کے نام جاری کر دیئے ۔ 16 روز میں گوشوارے جمع نہ کروائے تو 16 جنوری کو رکنیت معطل ہو جائے گی ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق گوشوارے جمع نہ کروانے والوں میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی ، رضا ربانی ، امام الدین شوقین ، نثار کھوڑو ، تاج حیدر شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن کے مصدق ملک ، نزہت صادق ، پیر صابر شاہ ، جے یو…

Read More