اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نبیل احمد ابڑو کو صوبائی ترجمان سندھ مقرر کردیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان ہارون خان شنواری کے مطابق نبیل احمد کی نئی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نبیل احمد کی پوسٹنگ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے کراچی آفس میں کی گئی ہے جہاں انھوں نے اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا ہے۔