اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں انتخابی نشانات کی نئی فہرست مرتب کر لی۔
ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو 144 انتخابی نشانات الاٹ کئے جاچکے ہیں جبکہ آزاد امیدواروں کیلئے بھی 182 نشانات مختص کئے گئے ہیں۔ فہرست میں تحریک انصاف کیلئے ’’بلے‘‘ کا نشان بھی شامل ہے۔
مرتب کردہ انتخابی فہرستیں ضلعی الیکشن کمشنرز کو ارسال کر دی گئیں۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت جاری کی ہے کہ سب سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کیا جائے۔