اسلام آباد : ووٹ کے اندراج، منتقلی اور کوائف درست کرانے کے لیے صرف 3 روز باقی رہ گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن 25 اکتوبر کو ملک بھر میں انتخابی فہرستیں منجمد کردے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 25 اکتوبر کے بعد ووٹ کا اندراج، منتقلی اور کوائف کی درستی نہیں ہوسکے گی۔ اس لئے 25 اکتوبر تک اپنے اور اہل خانہ کے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں۔ الیکشن کمیشن نے نادرا سے 8 لاکھ سے زائد افراد کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا ہے۔ ان تمام افراد کی بطور ووٹر ڈیٹا انٹری جاری ہے اور یہ افراد آئندہ عام انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے۔