اسلام آباد : عام انتخابات کیلئے رواں ماہ کے وسط میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران او آر اوز کی تعیناتی کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن کو عدلیہ سے مجوزہ ریٹرننگ افسران کی فہرستیں موصول ہو گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی پہلی ترجیح ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرنگ افسران عدلیہ سے لئے جائیں تاہم متبادل انتظام کے طور پر سول بیوروکریسی کے افسران کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن اس حوالے سے حتمی فیصلہ جلد کرے گا۔
تعیناتی کا نوٹیفکیشن ہونے کے بعد ریٹرننگ افسران کی تربیت نومبر میں ہی ہوگی جس کے بعد متعلقہ ریٹرننگ افسران عام انتخابات کیلئے اپنے اپنے حلقوں کی حتمی پولنگ اسکیم تیار کریں گے ۔