اسلام آباد : الیکشن کمیشن میں نئی حلقہ بندیوں پر دائر اعتراضات کی سماعت۔۔ بینچ نمبر ایک نے مزید 4 اضلاع کی حلقہ بندیوں پر 36 اعتراضات کی سماعت کی۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز الیکشن کمیشن میں شیخوپورہ کی حلقہ بندیوں پر دائر کئے گئے 18 اعتراضات پر سماعت ہوئی ۔۔ حیدر آباد کی 8 ، میرپورخاص کی 4 اور گھوٹکی کی حلقہ بندیوں پر 6 اعتراضات بھی سنے گئے۔۔
نئی حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر 1324 اعتراضات موصول ہوئے تھے۔ جن میں پنجاب کی حلقہ بندیوں پر 672 ،سندھ سے 228 ، خیبرپختونخوا سے 293 ، بلوچستان سے 124 اور اسلام آباد سے 7 اعتراضات شامل ہیں۔