اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں تیار کردیں۔ کاغذات نامزدگی کی چھپائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان سے چھپوائے جا رہے ہیں۔ انتخابی شیڈول سے پہلے کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو دیئے جائیں گے۔
ہر ضلع کے مجموعی ووٹرز کے تناسب سے کاغذات نامزدگی ڈی آر او کو بھیجے جائیں گے۔ تاہم اگر ریٹرننگ افسران کی مزید کاغذات نامزدگی کی ضرورت ہوگی تو وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرے گا جس پر اسے اضافی کاغذات نامزدگی بھیجے جائیں گے۔