کوئٹہ (الیکشن نامہ نیوز)الیکشن کمشن نے بلوچستان کےضلع بارکھان میں خالی ہونے والی یونین کونسل کی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بارکھان کی یونین کونسل 15 کے چیئرمین کی نشست کے لئے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ 6 دسمبر بروز بدھ ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بارکھان کی اس یونین کونسل میں ضمنی انتخاب کرانے کا حکم الیکشن ٹریبونل نے دیا تھا۔ الیکشن ٹربیونل کے 20 جون کے فیصلے کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔ عدالت عالیہ نے 10 نومبر کو فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا حکم برقرار رکھا تھا۔
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے لئے اسسٹنٹ کمشنر بارکھان کو ریٹرننگ افسر اور پریذائنڈنگ افسر تعینات کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹرننگ افسر کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی حاصل ہوں گے۔