پشاور : عام انتخابات کے سلسلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی جنرل اور مخصوص 145 نشستوں کے لئے مجموعی طور پر 3 ہزار 859 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کی 115 جنرل نشستوں کے لئے 3 ہزار 349 مرد اور 115 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
خواتین کے لئے صوبائی اسمبلی میں 26 نشستیں مخصوص ہیں جن کے لئے 321 خواتین امیدوار میدان میں اتری ہیں۔ اسی طرح اقلیتوں کی 4 سیٹوں کے لئے 74 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں جن میں 6 اقلیتی خواتین بھی شامل ہیں۔