کراچی : سندھ اسمبلی کی 168 نشستوں کے لئے مجموعی طور پر 4 ہزار 696 امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ اسمبلی کی 130 جنرل نشستوں کے لئے مجموعی طور پر 4 ہزار 265 امیدوار میدان میں آگئے۔ ان میں سے 4 ہزار 60 مرد اور 205 خواتین امیدوار شامل ہیں۔
اسی طرح خواتین کی 29 مخصوص نشستوں کے لئے 309 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ صوبائی اسمبلی میں اقیلتوں کی 9 نشستیں مخصوص ہیں۔ جن کے لئے 117 مردوں اور 8 خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔