کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کی 65 نشستوں کے لئے ایک ہزار 989 امیدوار میدان میں آگئے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی 51 جنرل نشستوں کے لئے ایک ہزار 743 مردوں اور 45 خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
صوبائی اسمبلی میں خواتین کیلئے 11 نشستیں مخصوص ہیں۔ اس کے لئے 134 خواتین امیدوار میدان میں ہیں۔ اقلیتوں کے لئے مخصوص 3 نشستوں کے لئے 58 مردوں اور 9 خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔