اسلام آباد : ایوان بالا کے 27 موجودہ اور ایک سابق رکن نے اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کروائی ۔ الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان سینٹ کے نام جاری کر دیئے ۔ 16 روز میں گوشوارے جمع نہ کروائے تو 16 جنوری کو رکنیت معطل ہو جائے گی ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق گوشوارے جمع نہ کروانے والوں میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی ، رضا ربانی ، امام الدین شوقین ، نثار کھوڑو ، تاج حیدر شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن کے مصدق ملک ، نزہت صادق ، پیر صابر شاہ ، جے یو آئی کے مولانا عطاءالرحمان اور ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری نے بھی گوشوارے جمع نہیں کرائے ۔
سینیٹ میں پی ٹی آئی کے رکن سیف اللہ نیازی ، عون عباس ، شوکت ترین اور ثانیہ نشتر نے بھی اثاثے ظاہر کرنے کی زحمت نہیں کی ۔ شاہین خالد ، سیف اللہ سرور ، خالدہ اطیب ، لیاقت ترکئی ، ذیشان خانزادہ ، دنیش کمار، ثمینہ ممتاز ، سعید ہاشمی، محمد قاسم ، عبدالقادر ، ہدایت اللہ ، دوست محمد ، گردیپ سنگھ اور ہدایت اللہ خان بھی 31 دسمبر کی مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہ کروانے والوں میں شامل ہیں ۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ اگر ان 28 ارکان نے 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کروائے تو 16 جنوری کو ان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی ۔