اسلام آباد : تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لئے مجموعی طور پر 21 خواتین کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔
تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں پشاور سے سابق ایم این اے شاندانہ گلزار کو ایک مرتبہ پھر ٹکٹ دے دی ہے۔
پنجاب میں اٹک سے سابق ایم این اے ایمان طاہر صادق، راولپنڈی سے سابق ایم پی اے سیمابیہ طاہر، سیالکوٹ سے سابق مشیر وزیراعظم عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈار، لاہور سے سابق ایم این اے عالیہ حمزہ ملک، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد، قصور سے سدرہ فیصل، ملتان سے شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی بھی ٹکٹ لینے میں کامیاب رہی ہیں۔
سندھ کی بات کی جائے تو تحریک انصاف کی جانب سے امبرین ملک کو خیرپور، حمیدہ مسعود شاہ کو سانگھڑ ، مہرالنساء بلوچ کو تھرپارکر، نازش فاطمہ بھٹی کو مٹیاری، روزینہ بھٹو کو ٹنڈو الہ یار اور شبانہ نواز بجارانی کو دادو سے قومی اسمبلی کی ٹکٹیں جاری کی گئی ہیں۔