اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابی فارمز کی تصدیق کا عمل شروع کر دیا
– الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے تمام انتخابی فارمز کی تصدیق کا کام باقاعدہ شروع کر دیا ہے۔
– فارم 45، 46، 47، 48 اور 49 کی تصدیق کے لیے خصوصی افسران کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔
– چیف الیکشن کمشنر کی منظوری سے اس کام کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
– قومی اسمبلی کے حلقوں کے فارمز کی تصدیق کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کے ٹیم لیڈر محمد ناصر خان ہوں گے۔
– صوبائی اسمبلیوں کے انتخابی فارمز کی تصدیق کا کام کاشف عباس کو سونپا گیا ہے۔
– تصدیقی عمل کے سپروائزر وقاص ملک اور انچارج ندیم حیدر ہوں گے۔
– یہ ٹیمیں ہر پولنگ اسٹیشن کے مطابق اپ لوڈ کیے گئے فارم 45 اور 46 کی تصدیق کریں گی۔
تصدیقی ٹیمیں گمشدہ یا غیر مکمل فارمز کی نشاندہی بھی کریں گی۔
– ٹیموں کو 7 دن میں اپنا کام مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے