Author: Mudasser Aziz

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کی 65 نشستوں کے لئے ایک ہزار 989 امیدوار میدان میں آگئے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی 51 جنرل نشستوں کے لئے ایک ہزار 743 مردوں اور  45 خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ صوبائی اسمبلی میں خواتین کیلئے 11 نشستیں مخصوص ہیں۔ اس کے لئے 134 خواتین امیدوار میدان میں ہیں۔ اقلیتوں کے لئے مخصوص 3 نشستوں کے لئے 58 مردوں اور 9 خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

Read More

 کراچی : سندھ اسمبلی کی 168 نشستوں کے لئے مجموعی طور پر 4 ہزار 696 امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ اسمبلی کی 130 جنرل نشستوں کے لئے مجموعی طور پر 4 ہزار 265 امیدوار میدان میں آگئے۔ ان میں سے 4 ہزار 60 مرد اور 205 خواتین امیدوار شامل ہیں۔  اسی طرح خواتین کی 29 مخصوص نشستوں کے لئے 309  امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ صوبائی اسمبلی میں اقیلتوں کی 9 نشستیں مخصوص ہیں۔ جن کے لئے 117 مردوں اور 8 خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع…

Read More

لاہور :پنجاب اسمبلی کی جنرل اور خواتین و اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ ملک کی سب سے بڑی اسمبلی میں امیدواروں کی تعداد بھی سب سے زیادہ 9 ہزار 757 ہے۔  الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد  297 ہے جس کے لئے 9 ہزار 29 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ ان میں 8 ہزار 592 مرد اور 437 خواتین امیدوار شامل ہیں۔  پنجاب اسمبلی میں خواتین کیلئے مخصوص نشستیں 66 ہیں جن کے لئے 601 خواتین نے…

Read More

پشاور : عام انتخابات کے سلسلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی جنرل اور مخصوص 145 نشستوں کے لئے مجموعی طور پر 3 ہزار 859 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کی 115 جنرل نشستوں کے لئے 3 ہزار 349 مرد اور 115 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ خواتین کے لئے صوبائی اسمبلی میں 26 نشستیں مخصوص ہیں جن کے لئے 321 خواتین امیدوار میدان میں اتری ہیں۔ اسی طرح اقلیتوں کی 4 سیٹوں کے لئے 74 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں جن میں 6 اقلیتی خواتین بھی…

Read More

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والےامیدواروں کے اعدادوشمارجاری کردیئے ۔ قومی اسمبلی کے لئے 8 ہزار 322 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ۔ سیکڑوں خواتین بھی انتخابی معرکے کیلئے میدان میں ہیں۔ قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کیلئے 7 ہزار 242 مرد اور 471 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔ قومی اسمبلی میں خواتین کی 60 مخصوص نشستوں کیلئے مجموعی طور پر 459 خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی 3 نشستوں کیلئے 26 خواتین سمیت 208 امیدوار میدان میں آئے ہیں۔ قومی اسمبلی میں 10 اقلیتی…

Read More

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 175 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کردی ہے ۔ تحریک انصاف کے سربراہ بدستور عمران خان جبکہ تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے چیئرمین سابق وزیر دفاع پرویز خٹک ہیں۔ الیکشن کمیشن آف  پاکستان کی طرف سے جاری کی گئی فہرست میں نئی قائم ہونے والی جماعت استحکام  پاکستان پارٹی کا نام بھی شامل ہے۔ آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان ہیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف، پاکستان مسلم لیگ صدر چوہدری شجاعت حسین کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ دیگر رجسٹرڈ جماعتوں میں پاکستان پیپلزپارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری جبکہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز آصف…

Read More

مظفرآباد (الیکشن نامہ نیوز) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آرٹیکل 370 کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ وزیر قانون و پارلیمانی امور میاں عبدالوحید کی جانب نے  ایوان میں پیش کی گئی قرارداد میں بھارتی سپریم کورٹ کے 11 دسمبر 2023ء کے فیصلہ کی بھرپور اور شدید مذمت کرتے ہوئے مسترد کردیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کشمیری خودارادیت کے اپنے پیدائشی حق کے حصول کیلئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔ حکومت پاکستان اور…

Read More

اسلام آباد :الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں عام انتخابات کے لئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لئے حلقہ بندیوں ی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ حتمی نوٹیفکیشن کے مطابق فروری میں ہونے والے عام انتخابات کے لئے قومی اسمبلی کی مجموعی طور پر 266 جنرل نشستیں ہوں گی۔ ان میں سے 141 قومی اسمبلی کی نشستیں پنجاب، 51 سندھ، خیبرپختونخوا میں 45، بلوچستان میں 16 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی 3 نشستیں ہوں گی۔ اسی طرح صوبائی اسمبلیوں میں سے پنجاب اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 297،…

Read More

کوئٹہ (الیکشن نامہ نیوز)الیکشن کمشن نے بلوچستان کےضلع بارکھان میں خالی ہونے والی یونین کونسل کی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن  کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بارکھان کی یونین کونسل 15 کے چیئرمین کی نشست کے لئے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ 6 دسمبر بروز بدھ ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بارکھان کی اس یونین  کونسل میں ضمنی انتخاب کرانے کا حکم الیکشن ٹریبونل نے دیا تھا۔ الیکشن ٹربیونل کے 20 جون کے فیصلے کو  بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔ عدالت عالیہ نے 10 نومبر کو فیصلہ سناتے ہوئے…

Read More

اسلام آباد : آئندہ انتخابات میں ریٹرننگ افسران بیوروکریسی سے لگائے جائیں گے۔۔ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ عدلیہ سے جواب نہ آنے پر کیا ہے۔۔ سیکیورٹی کے لئے  عام انتخابات میں پاک فوج بھی تعینات ہوگی۔۔ ؎ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو عدلیہ سے ریٹرننگ افسران نہیں مل سکے۔ عدلیہ کی جانب سے انتخابی ڈیوٹیوں کے کیلئے الیکشن کمیشن کے لکھے گئے خط کا کوئی جواب نہیں آیا۔ اس لئے اب آئندہ انتخابات میں ملک بھر میں ڈپٹی کمشنرز کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے طور پر تعینات کیا جائےگا۔۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز قومی اسمبلی کے حلقوں میں ریٹرننگ…

Read More