Author: Mudasser Aziz

اسلام آباد : آئندہ عام انتخابات کے لئے انتخابی نشانات کو حتمی شکل دینے کا اہم مرحلہ بھی مکمل ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کی حتمی فہرست تیار کرلی جس میں سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کیلئے 327 انتخابی نشان رکھے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے تیار کردہ انتخابی نشان کی فہرست میں استحکام پاکستان پارٹی کا انتخابی نشان عقاب، پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کا تیر ، مسلم لیگ ن کا انتخابی نشان شیر، تحریک انصاف کا بلا، جماعت اسلامی کا ترازو اور تحریک لبیک پاکستان کا انتخابی نشان کرین موجود ہوں گے ۔…

Read More

پشاور (الیکشن نامہ نیوز) خیبرپختونخوا کی مختلف سیاسی شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے معاملے پر اعتماد میں نہ لئے جانے پر ضلع پشاور کی پارٹی قیادت نے ناراضی کا اظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی ضلعی قیادت مرکزی پارٹی رہنما شیر افضل مروت سے ناراض ہے، ضلعی قیادت نے شمولیتی عمل میں شیر افضل مروت کی جانب سے نظر انداز کیے جانے کا شکوہ کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک سرکلر نکالا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر…

Read More

پشاور (الیکشن نامہ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں عام انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانےکیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے درخواست ترجمان معظم بٹ ایڈووکیٹ نے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل218 (3) کے تحت صاف شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کرانا لازمی ہیں۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا اور نگران صوبائی حکومت کی آئینی حیثیت  بھی متنازع ہوگئی ہے۔ تحریک انصاف کو صوبے میں سیاست کے یکساں مواقع فراہم نہیں کئے جارہے، جلسے…

Read More

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے فروری 2024ء میں ہونے والے عام انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز چھاپنے کا تخمینہ لگا لیا۔ عام انتخابات کے لیے پورے ملک میں مجموعی طور پر 25 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔  تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے دوران قومی اسمبلی کے حلقوںکے لئے 12 کروڑ 24 لاکھ بیلٹ پیپرز درکار ہوں گے جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر انتخاب کیلئے 12 کروڑ 12 لاکھ بیلٹ پیپرز کی ضرورت ہوگی۔ الیکشن کمیشن عام انتخابات کیلئے واٹر مارک بیلٹ پیپرز چھاپے گا۔ عام انتخابات کیلئے 3 پرنٹنگ اداروں سے بیلٹ پیپرز چھپوائے جائیں گے۔…

Read More

اسلام آباد : الیکشن کمیشن کے پاس ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے اپنا سرور ہی موجود نہیں۔ الیکشن کمیشن نتائج کے لیے نادرا کے سرور کا سہارا لے گا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان عام انتخابات میں نتائج کے لیے سرور ہوسٹنگ کا معاہد طے پا گیا۔۔الیکشن کمیشن نتائج کے لیے نادرا سرور  پر انحصار  کرے گا اور اس ضمن میں الیکشن کمیشن نادرا کے سرور ہوسٹنگ کی مد میں کرایہ ادا کرے گا۔ فروری میں ہونے والے عام انتخابات کے نتائج نئے سافٹ ویئر الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کے ذریعے تیار کئے جائیں…

Read More

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں تیار کردیں۔ کاغذات نامزدگی کی چھپائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان سے چھپوائے جا رہے ہیں۔ انتخابی شیڈول سے پہلے کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو دیئے جائیں گے۔ ہر ضلع کے مجموعی ووٹرز کے تناسب سے کاغذات نامزدگی ڈی آر او کو بھیجے جائیں گے۔ تاہم اگر ریٹرننگ افسران کی مزید کاغذات نامزدگی کی ضرورت ہوگی تو وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرے گا جس پر اسے اضافی کاغذات نامزدگی بھیجے جائیں گے۔

Read More

کراچی (رپورٹ : عبدالجبار ناصر)سندھ میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا۔ الیکشن کمیشن کے  مطابق سندھ میں 4 مختلف بلدیاتی کیٹگریوں کی 80نشستوں کے لئے ضمنی الیکشن  5نومبر 2023ء کو ہوا۔ جن نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے ان میں  10 یو سی چئیرمین، 18 یو سی وائس چیئرمین، 8ضلعی کونسلرز اور 44 وارڈز کونسلرز شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے ابتدائی انتخابی نتائج کے مطابق 80 میں سے 64 نشستوں پر پیپلزپارٹی کو کامیابی ملی۔ جیالے امیدواروں میں سے 9 یونین کونسلز کے چیئرمین، 13 نائب چیئرمین، 8ضلعی کونسلرز اور…

Read More

اسلام آباد : الیکشن کمیشن میں نئی حلقہ بندیوں پر دائر اعتراضات کی سماعت۔۔ بینچ نمبر ایک نے مزید 4 اضلاع کی حلقہ بندیوں پر 36 اعتراضات کی سماعت کی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز الیکشن کمیشن میں شیخوپورہ کی حلقہ بندیوں پر دائر کئے گئے 18 اعتراضات پر سماعت ہوئی ۔۔ حیدر آباد کی 8 ، میرپورخاص کی 4 اور گھوٹکی کی حلقہ بندیوں پر 6 اعتراضات بھی سنے گئے۔۔ نئی حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر 1324 اعتراضات موصول ہوئے تھے۔ جن میں پنجاب کی حلقہ بندیوں پر 672 ،سندھ سے 228 ، خیبرپختونخوا…

Read More

اسلام آباد : فوجی عدالتوں سے متعلق قرارداد کی منظوری پر سینیٹ میں احتجاج۔ ارکان نشستوں پر کھڑے ہو گئے۔ چیئرمین صادق سنجرانی نے احتجاج کے باوجود فوجی عدالتوں سےمتعلق قرارداد پر بات کی اجازت نہ دی اور اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا تو تلاوت کلام پاک کے فوری بعد کئی ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔ ارکان کا کہنا تھا کہ وہ سینیٹ سے چند روز قبل منظور ہونے والی اس قرارداد پر بات کرنا چاہتے ہیں جس میں سپریم کورٹ کی جانب سے فوجی عدالتوں کیخلاف…

Read More

اسلام آباد: سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد 2018ء کے پالیسی یوٹرن کو دہشت گردی میں اضافے کا سبب قرار دے دیا ۔ نگران حکومت سے امن و امان کی صورتحال پر ان کیمرا بریفنگ کا مطالبہ بھی کردیا۔ سینیٹر رضا ربانی کہتے ہیں دیکھنا ہوگا کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات اتفاقیہ ہیں یا یہ معاملہ افغان مہاجرین کی واپسی سے جڑا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ایوان بالا کا اجلاس ہوا۔ قائد ایوان اسحاق ڈار اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ضرب…

Read More