اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً
اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.
Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: Mudasser Aziz
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے فروری میں ہونے والے عام انتخابات کے لئے پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کرنے کے لئے پریذائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور دیگر پولنگ عملے کی فہرستیں تیار کرلی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے لئے ملک بھر میں 10 لاکھ سے زائد پولنگ عملہ تعینات کیا جائے گا۔ سب سے زیادہ 5 لاکھ 26 ہزار 123 پولنگ عملہ پنجاب میں مقرر ہوگا۔ جن میں 54 ہزار 706 پریذائیڈنگ افسران ، 3 لاکھ 10 ہزار 968 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور ایک لاکھ 60 ہزار 445 دیگر پولنگ اسٹاف شامل ہے۔ سندھ میں تعینات پولنگ اہلکاروں…
اسلام آباد : الیکشن کمیشن میں دو روز کے وقفے کے بعد ابتدائی حلقہ بندیوں پر درج شکایات کی سماعت آج پھر ہوگی۔ اعتراضات کی سماعت کے چوتھے روز ملتان ،مانسہرہ، بٹگرام اور جھنگ کے حلقوں پر اعتراضات سنے جائیں گے۔ کراچی کے تین اضلاع کراچی ویسٹ، کراچی سینٹرل اور کیماڑی کی حلقہ بندیوں کے اعتراضات کی بھی شنوائی ہوگی۔ آج سماعت کے لئے مقرر ہونے والے دیگر اضلاع میں پنجاب کا ضلع وزیرآباد، سندھ سے عمرکوٹ، خیبرپختونخوا کے بنوں، شانگلہ وزیرستان، لکی مروت اور باجوڑ شامل ہیں۔ اسی طرح بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ، ژوب اور شیرانی کی…
اسلام آباد : ایوان بالا کے ارکان نے ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کو خوش آئند قرار دے دیا۔ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم کا کہنا ہے کہ وقت پر انتخابات نہ کراکے آئین کی خلاف ورزی کی گئی تاہم دیر آید درست آید ۔ قائد ایوان اسحاق ڈار نے قائد حزب اختلاف کو آئین کی دیگر شقیں بھی پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح پارلیمٹ ہاؤس میں ہوا۔ چیئرمین صادق سنجرانی نے صدارت کی۔ اجلاس میں الیکشن کی تاریخ ارکان کا موضوع بحث بنی رہی۔ اپوزیشن لیڈر شہزاد…
اسلام آباد : عام انتخابات کیلئے رواں ماہ کے وسط میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران او آر اوز کی تعیناتی کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن کو عدلیہ سے مجوزہ ریٹرننگ افسران کی فہرستیں موصول ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی پہلی ترجیح ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرنگ افسران عدلیہ سے لئے جائیں تاہم متبادل انتظام کے طور پر سول بیوروکریسی کے افسران کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن اس حوالے سے حتمی فیصلہ جلد کرے گا۔ تعیناتی کا نوٹیفکیشن ہونے کے بعد ریٹرننگ افسران کی تربیت نومبر میں ہی ہوگی جس کے بعد متعلقہ…
اسلام آباد : نئی حلقہ بندیوں پر ملک بھر سے 1324 اعتراضات الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے، جنہیں نمٹانے کیلئے سماعت یکم نومبر سے شروع ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق نئے عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کو حمتی شکل دینے کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اٹھائے گئے اعتراضات کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ پنجاب سے 672 ، خیبرپختونخوا سے 293 اور سندھ سے 228 اعتراضات جمع ہوئے جبکہ صوبہ بلوچستان سے 124 اور اسلام آباد میں 7 اعتراضات سامنے آئے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں سے متلعق اعتراضات پر سماعت کیلئے 2 بینچ تشکیل دیئے گئے…
اسلام آباد: فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کی مذمت کے لئے سینیٹ کا اجلاس جمعہ 27 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیکیشن کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے بلایا گیا اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس بلانے کی درخواست قائد ایوان اسحاق ڈار اور بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر منظور کاکڑ نے کی تھی۔ سینیٹ میں موجود دیگر تمام سیاسی جماعتوں نے بھی اجلاس بلانے کی مشترکہ ریکوزیشن دی تھی۔ اجلاس میں فلسطینی عوام…
اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صحت میں انسپکشن کے دوران بڑے گھپلے سامنے آنے کی گونج ۔۔20 سال سے دو کمروں پر مشتمل نرسنگ کالج چلنے کا انکشاف ۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایک ایسے نرسنگ کالج کی انسپکشن بھی کرلی گئی جو عرصہ تین سال سے بند ہے ۔۔ جبکہ کئی کالجز کے مالکان سرکاری ملازم نکلے ۔۔ نرسنگ کونسل کی اپنی رپورٹ پر بھی کئی سوالات اٹھ گئے تفصیلات کے مطابق کنوینئر روبینہ خالد کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں نرسنگ کونسل کی رپورٹ پیش کی…
اسلام آباد : ووٹ کے اندراج، منتقلی اور کوائف درست کرانے کے لیے صرف 3 روز باقی رہ گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن 25 اکتوبر کو ملک بھر میں انتخابی فہرستیں منجمد کردے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 25 اکتوبر کے بعد ووٹ کا اندراج، منتقلی اور کوائف کی درستی نہیں ہوسکے گی۔ اس لئے 25 اکتوبر تک اپنے اور اہل خانہ کے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں۔ الیکشن کمیشن نے نادرا سے 8 لاکھ سے زائد افراد کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا ہے۔ ان تمام افراد کی بطور ووٹر ڈیٹا انٹری جاری ہے اور یہ افراد آئندہ عام انتخابات میں…
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں انتخابی نشانات کی نئی فہرست مرتب کر لی۔ ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو 144 انتخابی نشانات الاٹ کئے جاچکے ہیں جبکہ آزاد امیدواروں کیلئے بھی 182 نشانات مختص کئے گئے ہیں۔ فہرست میں تحریک انصاف کیلئے ’’بلے‘‘ کا نشان بھی شامل ہے۔ مرتب کردہ انتخابی فہرستیں ضلعی الیکشن کمشنرز کو ارسال کر دی گئیں۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت جاری کی ہے کہ سب سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کیا جائے۔
اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نبیل احمد ابڑو کو صوبائی ترجمان سندھ مقرر کردیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان ہارون خان شنواری کے مطابق نبیل احمد کی نئی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نبیل احمد کی پوسٹنگ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے کراچی آفس میں کی گئی ہے جہاں انھوں نے اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا ہے۔