اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 175 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کردی ہے ۔ تحریک انصاف کے سربراہ بدستور عمران خان جبکہ تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے چیئرمین سابق وزیر دفاع پرویز خٹک ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کی گئی فہرست میں نئی قائم ہونے والی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کا نام بھی شامل ہے۔ آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان ہیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف، پاکستان مسلم لیگ صدر چوہدری شجاعت حسین کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔
دیگر رجسٹرڈ جماعتوں میں پاکستان پیپلزپارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری جبکہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری کےنام کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔ جماعت اسلامی سراج الحق، بلوچستان عوامی پارٹی صدر عبدالقدوس بزنجو ، عوامی مسلم لیگ پاکستان صدر شیخ رشید احمد ، اے این پی اسفندیار ولی خان ، بلوچستان نیشنل پارٹی اختر مینگل کے نام پر رجسٹرڈ ہے ۔
جمعیت علماء اسلام امیر مولانا فضل الرحمان ، متحدہ قومی موومٹ پاکستان کنوینئر خالد مقبول، مسلم لیگ فنکشنل صدر صبغت اللہ پیر پگارا، تحریک لبیک پاکستان سعد حسین رضوی اور نیبشل ڈیموکریٹک مومنٹ مرکزی صدر محسن داوڑ کے نام کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔
الیکشن کمیشن کی فہرست میں سندھ کی مختلف جماعتوں کے اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو بھی رجسٹرڈ جماعتوں میں شامل کیا گیا ہے۔ جی ڈی اے کے صدر بھی پیر صبغت اللہ شاہ پیر پگارا ہیں۔
1 Comment
Good work